غزہ میں اسرائیلی بے رحمی پر بنائی گئی فلم ’’ وائس آف ہند رجب‘‘ آسکرایوار ڈکے لیے نام زد ہوگئی۔تیونسی ہدایت کارہ کوثربین ہنیہ کی اس فلم کو بہترین غیرملکی فلم یا انگریزی کے علاوہ کسی زبان میں بنائی گئی فلم کے زمرے میں نامزدگی ملی ہے۔
یہ فلم ایک فلسطینی بچی ہند رجب کی زندگی کے آخری لمحات پر مبنی ہے۔اسے گولڈن گلوب ایوارڈ میں بھی نامزدگی ملی تھی۔
گذشتہ سال وینس فلم فیسٹیول میں سلور لائن گرینڈ جیوری پرائزبھی مل چکاہے اور اس دوران ریکارڈ 24منٹ تک حاضرین فلم کے موضوع اور مرکزی کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےکھڑے ہوکر تالیاں بجاتے رہے تھے۔یہ فلم کی پہلی نمائش تھی۔
آسکرمیں ’’ وائس آف ہندرجب‘‘ کا مقابلہ دیگر4 فلموں سے ہوگا جن میں داسیکرٹ ایجنٹ، اٹ وازجسٹ این ایکسیڈنٹ، سینٹیمینٹل ویلیو،اور صراط شامل ہیں۔
اپریل 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم،’’ سنرز‘‘ آسکر کے لیے معمول کی لائن اپ کا حصہ نہیں تھی،لیکن اس نے ریکارڈ16اکیڈمی ایوارڈ نامزدگیاں حاصل کرلیں جو تاریخ کی کسی سب سے زیادہ ہے، اس نے 14 نامزدگیوں کے پچھلے اعزازات کو مات دے دی۔ٹائی ٹینک بھی 14 شعبوں میں نامزدہوئی تھی، جن میں سے اس نے 11 جیتے۔
98ویں اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب 15مارچ کوامریکہ میں ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos