شکارپور: ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او لکی غلام شاہ خمیسو بروہی شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق سکھر روڈ قومی شاہراہ پر 7 سے زائد ڈاکو بسوں کو روک کر مسافروں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچی، جس کے بعد ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے دوران ایس ایچ او لکی خمیسو بروہی شدید زخمی ہوئے اور انہیں تشویشناک حالت میں سکھر کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos