شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملےسے2بچےاور جبالیہ میں گولہ باری سے 1 شہید ہوگیا ۔بچوں کی عمریں 14 اور 15 سال تھیں۔
غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے اس وقت مارے گئے جب ایک اسرائیلی ڈرون نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے قریب لکڑیاں اکٹھی کرنے والے شہریوں پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، بچے یلو لائن کو عبور کرکے ، زمین میں بم نصب کرنے کے لیے اور غزہ ڈویژن کی شمالی بریگیڈ کے قریب آرہے تھے۔
ایندھن کی شدید قلت نے بہت سے فلسطینیوں کو ان دنوں رات کے وقت 10 ڈگری سیلسیس (50 ڈگری فارن ہائیٹ) تک گرنے والے کم درجہ حرارت کے درمیان ایندھن کی تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔عارضی خیموں میں رہنے والے فلسطینیوں کو تیز ہواؤں اور بارش سے بہت کم تحفظ حاصل ہے، کیونکہ زیادہ تر پناہ گاہیں پتلی کینوس اور پلاسٹک کی چادروں سے بنی ہیں۔اسرائیل مقبوضہ علاقے میں داخل ہونے والی اہم امداد کی تعداد کو روکتا یا محدود کرتا رہتا ہے جن میں خیمے، موبائل گھر یا خیمے لگانےکا سامان بھی شامل ہے۔
جنوبی شہر خان یونس کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ، دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اسرائیلی فضائی اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ایک مقامی ذریعے نے تصدیق کی کہ جبالیہ البلد میں غزہ اولڈ اسٹریٹ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے۔غزہ سٹی کے شفاہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے جمعرات کو بتایا تھاکہ ہسپتال کو مشرقی غزہ میں ٹینک کی گولہ باری سے شہید چار فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئی تھیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق یہ چاروں افراد غزہ کی جنگ بندی لائن کے حماس کے زیر کنٹرول علاقے میں مارے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos