فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلہ دیش کا ساتھ دینے پر آئی سی سی نے پاکستان کو تنہائی کی دھمکی دیدی ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی:  بھارتی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے دستبرداری کی صورت میں کرکٹ میں  ’’تنہا ئی  کی دھمکی‘‘ دی ہے، جس کے بعد شائقینِ کرکٹ کی جانب سے آئی سی سی پر مزید تنقید کی جانے لگی۔پاکستان نے آئی سی سی کے دہرے معیار اور بنگلہ دیش کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی ہے، جس کے پیشِ نظر ورلڈ کپ سے ممکنہ بائیکاٹ بھی زیرِ غور ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہسے ناخوش  آئی سی سی محسن نقوی کے اس مؤقف ہے، اگر پاکستان نے ورلڈ کپ میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تو آئی سی سی کی ممکنہ پابندیاں اس کے قانونی اور غیر منصفانہ اقدام کی عکاسی ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان پابندیوں میں تمام دوطرفہ سیریز کی معطلی، ایشیا کپ سے اخراج اور رکن ممالک کے درمیان نو این او سی پالیسی شامل ہو سکتی ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف پی سی بی کی آمدنی متاثر کریں گے بلکہ پاکستان کی کرکٹ کی ساکھ پر بھی منفی اثر ڈالیں گے، جبکہ یہ سب اس غیر منصفانہ اور یکطرفہ رویئے کا نتیجہ ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے انخلاء کا حتمی اعلان نہیں کیا، تاہم محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ حتمی فیصلہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ انہوں نے دیگر کرکٹ بورڈز پر بھی زور دیا کہ وہ بنگلہ دیش کے مؤقف کی حمایت کریں جیسا کہ پاکستان کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔