فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں اسلحہ سازی کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے عناصر سے منسلک اسلحہ سازی کے ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ترجمان کپتان ایلا نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک ایسے مقام پر کام کرنے والے حزب اللہ کے عناصر پر حملہ کیا جہاں جنگی سازوسامان تیار کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے بیر السناسل میں اس عمارت کو بھی نشانہ بنایا جہاں سے حزب اللہ کے عناصر سرگرم تھے اور اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بقاع کے علاقے میں کی گئی ایک اور فضائی کارروائی میں حزب اللہ کے عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئیں جب اسرائیلی فوج نے ملک کے جنوبی قصبات پر فضائی حملے کیے جیسا کہ العربیہ الحدث کے نامہ نگار نے بتایا۔

 اسرائیلی فضائی حملے میں مشرقی لبنان کے بقاع میں جرود جنتا کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر حملوں میں لبنان کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں واقع النبی شیت کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح دو شدید حملے بیر السلاسل اور خربہ سلم کے درمیان کے علاقے پر کیے گئے۔ قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دو مرحلوں میں کفر دونین اور بیر السلاسل کے قصبات کے اطراف پر بمباری کی جس کے فوراً بعد ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔

 جنوبی لبنان میں معروب اور باریش کے درمیان گیس کمپنی کے قریب ایک ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔