چین کیساتھ معاہدہ کینیڈا کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے،ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور چین کے ممکنہ معاہدے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ معاہدہ کینیڈا کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ یہ معاہدہ کینیڈا کی تاریخ کے سب سے خراب تجارتی معاہدوں میں شامل ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کینیڈا اپنی زیادہ تر تجارت امریکہ کے ساتھ کرتا ہے، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ کینیڈا خوشحال اور مستحکم رہے۔ ان کے مطابق چین کامیابی کے ساتھ کینیڈا پر اثرورسوخ بڑھا رہا ہے، اور اس سلسلے میں کینیڈا کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ امید ہے چین کینیڈا کی آئس ہاکی ٹیم سے دھیان ہٹا دے، اس طرح ملک کی اہم سرگرمیوں پر غیر ضروری اثر نہ پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔