وسطی میکسیکو کے شہر سلامانکا میں ایک فٹبال گراؤنڈ پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ریاست گواناخواتو کے علاقے لوما دے فلوریس میں ایک مقامی فٹبال میچ کے اختتام کے فوراً بعد پیش آیا، جب لوگ میدان میں جمع تھے۔
میئر سیزر پریئتو کے مطابق ایک مسلح گروہ نے میدان میں داخل ہو کر لوگوں پر بلا امتیاز فائرنگ کی۔ اس کے نتیجے میں موقع پر 10 افراد ہلاک اور ایک زخمی بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ میئر نے واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم اور ریاستی حکام سے فوری اضافی سیکیورٹی امداد کی اپیل کی۔
Salamanca, Guanajuato. Un ataque armado en una cancha de futbol de la comunidad Loma de Flores dejó 11 muertos y 12 heridos, confirmó el alcalde César Prieto. Autoridades municipales informaron que entre los lesionados se encuentran una mujer y un menor de edad, mientras… pic.twitter.com/li9cAYiptc
— Página Nueve (@Pagina_Nueve) January 26, 2026
ریاستی پروسیکیوٹر آفس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے وفاقی فورسز کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ شہر میں سیکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے ریاستی اور وفاقی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔
گواناخواتو گزشتہ برس میکسیکو میں سب سے زیادہ قتل کی وارداتوں والی ریاست رہی ہے اور یہ علاقہ منظم جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان قبضے کی لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل اور سانتا روزا دے لیما کارٹیل کے درمیان جاری تصادم کے نتیجے میں ریاست میں متعدد اجتماعی فائرنگ، سینکڑوں قتل، جبری گمشدگیاں اور خفیہ قبروں کے انکشافات ہو چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos