لکی مروت:تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

 

بنوں کے علاقے لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق تختی خیل پولیس چوکی پر رات کے وقت تقریباً 15 مسلح افراد نے اچانک حملہ کیا، لیکن پولیس کی فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔

ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا کہ پولیس فتنہ الخوارج اور دیگر امن دشمن عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔