آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ کا اعلان

مرحوم کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوگی، 8 نومبر کو ریاست بھر میں پرچم سرنگوں رہے گا

November 7, 2026 · قومی

آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ کا اعلان

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان انتقال کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ کل ضلع بھمبر میں ادا کی جائے گی۔

سابق صدر کے انتقال پر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 8 نومبر 2026 کو ریاست بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

آزاد کشمیر حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک روزہ سوگ کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرحوم سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے مرحوم راجہ ذوالقرنین کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 8 نومبر 2026 کو پورے آزاد جموں و کشمیر میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔