یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد 1,330 سے زائد رہائشی عمارتیں اب بھی حرارت (ہیٹنگ) سے محروم ہیں۔
کیف کے میئر وٹالی کلچکو نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، لیکن مرمت کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ہفتے کی شام تک شہر کی 3,200 سے زائد عمارتوں میں حرارت بحال نہیں ہو سکی تھی، تاہم توانائی کمپنیوں اور یوٹیلیٹی ورکرز کی کوششوں سے تقریباً 2,000 عمارتوں میں حرارت بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی عمارتوں پر کام جاری ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے حالیہ حملوں کا مرکزی ہدف توانائی کے شعبے، اہم انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقے ہیں۔ حکام کے مطابق صرف ایک ہفتے میں ہزاروں ڈرون، درجنوں میزائل اور سینکڑوں فضائی بم داغے گئے، جس سے شہری زندگی شدید متاثر ہوئی۔
یوکرینی حکام نے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور حرارت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریوں کو شدید سردی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos