پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بنگلہ دیش کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے پر آئی سی سی پر تنقید کی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم بنگلہ دیش کو عالمی ایونٹ سے محروم دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے خدشات سامنے آنے پر نیوٹرل وینیو کی منظوری دی گئی تھی، لہٰذا کسی ایک ملک کے لیے اصول بدلنا درست نہیں ہے۔
سابق کپتان نے زور دیا کہ آئی سی سی کو بطور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انصاف اور یکساں معیار کے ساتھ اپنے فیصلے کرنے چاہئیں، تاکہ کسی ایک بورڈ کے مفادات کے تحفظ کا تاثر نہ دے اور عالمی کرکٹ کا بنیادی اصول برقرار رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos