بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان بلاجواز ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور بنگلہ دیش کو بھارت نہ جانے پر اکسا رہا ہے۔
راجیو شکلا نے بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ بھارت بنگلہ دیش کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں خوش آمدید کہنا چاہتا تھا اور مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی، لیکن بنگلہ دیشی حکومت نے ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش کے آخری لمحے میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں تھی، جس کی وجہ سے آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو متبادل طور پر شامل کیا۔
راجیو شکلا نے الزام لگایا کہ پاکستان اس معاملے میں بلاوجہ کود پڑا اور بنگلہ دیشی ٹیم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے وہ سراسر غلط قرار دیتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos