اسلام آباد: اے ایس آئی علی اکبر قتل کیس،ملزم وقار کی ضمانت مسترد

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کے قتل کیس میں ملزم وقار کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے بعد فیصلے کا اعلان کیا۔

سرکاری وکیل راجا نوید حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم وقار کو مدعی نے شناخت پریڈ میں پہچانا، دوران تفتیش مقتول کا سروس کارڈ بھی ملزم سے برآمد ہوا اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

دریں اثنا، شریک ملزم محمد علی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی۔ واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔