لاہور: معروف اردو شاعر اور غزل گوؤں اعتبار ساجد گزشتہ شب لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔
اعتبار ساجد یکم جولائی 1948 کو ملتان میں پیدا ہوئے اور طویل عرصے تک اردو شاعری میں اپنی منفرد شناخت قائم رکھی۔ وہ خاص طور پر رومانوی اور ہجر و وصال کی شاعری کے لیے جانے جاتے تھے۔
تعلیم میں ایم اے مکمل کرنے کے بعد انہوں نے تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ گورنمنٹ کالج نوشکی، بلوچستان میں لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد وہ اسلام آباد میں بھی تدریس سے وابستہ رہے۔
شاعری کے علاوہ اعتبار ساجد نے نثر میں بھی کام کیا اور ان کی مشہور تصانیف میں دستک بند کواڑوں پر، آمد، وہی ایک زخم گلاب سا، مجھے کوئی شام ادھار دو شامل ہیں۔
اعتبار ساجد کی شاعری اردو ادب کے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos