ہرارے: انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کے ابتدائی اوورز میں نیوزی لینڈ نے 3 اوورز میں 21 رنز بنائے اور ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نہ صرف آج کا میچ بلکہ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والا میچ بھی جیتنا ہوگا۔
گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos