انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیوی ٹیم بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

111 رنز کا تعاقبی ہدف پاکستانی بلے بازوں نے انتطائی آسانی سے محض 17.1 اوورز میں پورا کر لیا۔ اوپنر سمیر منہاس نے جارحانہ رنگ اختیار کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس بڑی جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اب شائقینِ کرکٹ کی نظریں یکم فروری کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے بڑے ٹکراؤ پر جمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔