مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے کے خوفناک مناظر ویڈیو میں قید

 

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گندربل کے علاقے سونمارگ میں برفانی تودہ گرنے کے خوفناک مناظر ویڈیو میں قید ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ منگل کی رات پیش آیا، جب برفانی تودہ رات 10 بج کر 12 منٹ پر پہاڑ سے نیچے گھروں اور ہوٹلوں پر گرا۔

 

بھارتی حکام نے بتایا کہ اس بڑے حادثے کے باوجود کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ برف انتہائی تیزی سے نیچے کی طرف بڑھتی ہوئی عمارتوں پر آگئی اور انہیں ڈھانپ لیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں اور حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے فوری نمٹا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔