ڈھاکا: بنگلادیش نے چٹاکانگ میں قائم کیے جانے والے انڈین اکنامک زون کے منصوبے کو منسوخ کرتے ہوئے اس کی جگہ دفاعی اقتصادی زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلادیش اکنامک زونز اتھارٹی (BEZA) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد ملک کی فوجی اور دفاعی صنعت میں مقامی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
ان کے مطابق تقریباً 850 ایکڑ زمین جو پہلے انڈین اکنامک زون کے لیے مختص تھی، اب دفاعی اقتصادی زون کے لیے استعمال ہوگی۔ بنگلادیش کی وزارت دفاع، آرمڈ فورسز ڈویژن اور چیف ایڈوائزر کے دفتر اس منصوبے پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔ چوہدری عاشق محمود نے بتایا کہ دفاعی اقتصادی زون کے قیام کے لیے بین الاقوامی مشاورت بھی جاری ہے اور تیار ہونے والے ساز و سامان کی نوعیت ملکی ضروریات اور طلب کے مطابق ہوگی۔
یہ اقدام بھارت کے لیے ایک سفارتی دھچکے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے اور بنگلادیش کی دفاعی خود کفالت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos