کراچی: پاکستانی نوجوان راشد نسیم انفرادی طور پر 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق راشد نسیم نے انگلینڈ کے کھلاڑی جوش لیایا کے عالمی ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک منٹ میں 340 فل ایکسٹینشن پنچز ہٹ کیے۔
اس کے علاوہ، راشد نسیم نے ایک انوکھا ریکارڈ بھی بنایا جس میں انہوں نے انڈے کو ہوا میں اچھال کر اخروٹ توڑا اور انڈے کو کیچ کیا۔
اسی طرح انہوں نے نن چکو کو ہوا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنے کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو مقررہ 18 کے مقابلے میں 36 مرتبہ کامیابی سے انجام دیا۔
راشد نسیم کے 31 عالمی ریکارڈز 2025 میں منظور ہو چکے ہیں، جبکہ 2024 میں انہوں نے 28 عالمی ریکارڈز بنا کر پاکستانی تاریخ میں سر فہرست مقام حاصل کیا۔
انہوں نے اپنا 150 واں ریکارڈ فلسطین کے نام کیا اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال کوئی پہچان نہ ملنے کا اظہار کیا۔
انہوں نے بریکنگ، مارشل آرٹس، اسٹک، اسکپنگ، جمپنگ جیکس اور دیگر مختلف کیٹیگریز میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کیے، اور دنیا کے کئی ممالک کے ریکارڈز توڑنے کا اعزاز حاصل کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos