فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران: اسرائیل کیلیے جاسوسی پر ملزم کو پھانسی

تہران: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

 ایرانی عدلیہ کے میڈیا آؤٹ لیٹ میزان نے اس کا نام حامد رضا ثابت اسماعیلی پور بتایا۔

سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلے کی تصدیق اور قانونی کارروائی کے بعد حامد رضا ثابت اسماعیلی پور جسے 29 اپریل 2025 کو گرفتار کیا گیا تھاانہیں دشمن ملک کی انٹیلی جنس سروس (موساد) کے حق میں جاسوسی اور انٹیلی جنس تعاون کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔ملزم پر اسرائیلی ایجنسی موساد کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ حمید رضا پر تخریبی کارروائیوں کے لیے دھماکا خیز مواد خریدنے کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔

گذشتہ سال جون میں علاقائی دشمنوں ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست تصادم کے بعد اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایرانیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔