امریکا کا پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کا سفر کرنے والے یا وہاں موجود امریکی شہریوں کے لیے نیا ٹریول الرٹ جاری کرتے ہوئے سفر کے منصوبوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ انتباہ 26 جنوری کو جاری کی گئی تازہ ٹریول ایڈوائزری میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پاکستان میں جرائم، ممکنہ سول بدامنی، دہشت گردی اور اغوا جیسے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ایڈوائزری میں پاکستان کو لیول تھری یعنی ری کنسیڈر ٹریول کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس سطح کا مطلب یہ ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق سنگین خدشات موجود ہیں اور دہشت گرد حملے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ہو سکتے ہیں۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ اہداف میں ٹرانسپورٹ مراکز، ہوٹلز، مارکیٹس، شاپنگ مالز، فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات شامل ہو سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن، تعلیمی ادارے، اسپتال، عبادت گاہیں، سیاحتی مقامات اور سرکاری عمارتیں بھی خطرے کی زد میں آ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔