بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری کے بعد بنگلہ دیش کی شوٹنگ ٹیم کو بھارت بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ٹیم ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔
بنگلہ دیشی وزارتِ یوتھ اینڈ سپورٹس نے باضابطہ حکومتی حکم نامہ جاری کیا۔
وزارت کے سیکریٹری محبوب العالم کے مطابق ٹیم میں ایک ایتھلیٹ اور ایک کوچ شامل ہیں اور منتظمین نے سکیورٹی کے مسائل نہ ہونے کی ضمانت دی ہے۔ ایونٹ انڈور اور محفوظ جگہ پر منعقد ہو گا۔
ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 2 سے 14 فروری تک ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos