اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ ٹرافی کا پاکستان میں میگا ایونٹ سے پہلے دورہ ممکن ہے، جس سے ملک میں فٹبال کے فروغ کے نئے دروازے کھلیں گے۔
فیفا اور اے ایف سی کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے شاہد کھوکھر نے کہا کہ رواں برس پاکستان میں فیفا کے سربراہ جیانی انفینٹینو کی آمد متوقع ہے، ج
س سے فٹبال کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2026 فٹبال ورلڈکپ کے موقع پر پاکستان میں پروموشنل پروگرام اور پروفیشنل لیگ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
شاہد کھوکھر نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد انتخابات کے بعد محسن گیلانی کی سربراہی میں پاکستان فٹبال فیڈریشن فعال کام کر رہی ہے اور کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ فٹبال کلبز کی تعداد تقریباً 6 ہزار ہے اور ووٹنگ کلبز کی تعداد 2,400 سے 2,500 کے درمیان ہے، جو کھیل کے فروغ کا ثبوت ہے۔
شاہد کھوکھر نے ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں شمولیت کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان مینز ٹیم کی پرفارمنس بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos