واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا ہے لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہوچکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔
کیوبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صد کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کیلیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا بہت خطرناک ہے، چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
امریکی صدر نے کینیڈا کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کیلئے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ کاروبار کرنا ان کے لیے ’انتہائی خطرناک‘ ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر کا یہ بیان برطانیہ اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کیے گئے اُن معاہدوں کے بعد سامنے آیا ہے جن کا اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹامر اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹامر اپنے دورۂ چین کے تیسرے روز اس وقت شنگھائی میں موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی کو اپنا ’دوست‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ چینی صدر کو ’بہت قریب سے‘ جانتے ہیں۔
برطانیہ کے کاروباری امور کے وزیر سر کرس برائنٹ نے ٹرمپ کے بیان کو ’غلط‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی منظرنامے پر چین کی موجودگی کو نظرانداز کرنا برطانیہ کے لیے سراسر حماقت ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’یقیناً ہم چین کے ساتھ تعلقات میں پوری آگاہی کے ساتھ داخل ہوتے ہیں۔‘ برطانوی وزیر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ خود ڈونلڈ ٹرمپ اپریل میں چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔‘
ٹرمپ کے ریمارکس پر ردِعمل دیتے ہوئے ڈاؤننگ سٹریٹ نے اشارہ دیا کہ واشنگٹن کو اس دورے اور اس کے مقاصد کے بارے میں پہلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کینیڈا کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کینیڈا کے لیے مزید زیادہ خطرناک ہے۔ کینیڈا کی حالت اچھی نہیں، وہ بہت خراب کارکردگی دکھا رہا ہے اور آپ چین کو اس کا حل نہیں سمجھ سکتے۔‘
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos