دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے امپائر احسن رضا اور آصف یعقوب شامل ہیں۔
پاک بھارت میچ کےلیے رچرڈ النگورتھ اوردھرماسینا فیلڈامپائر مقرر کردیے گئے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے افتتاحی میچ میں دھرماسینا اوروین نائٹس فیلڈ امپائرہوں گے۔
میچ ریفریز میں اینڈی پائی کرافٹ،جواگل سری ناتھ، ڈین کوسکر، رنجن مدوگالے، رچی رچرڈسن، ڈیوڈ گلبرٹ بھی ریفریز میں شامل ہیں۔
افتتاحی میچ 7 فروری کو کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، گروپ اسٹیج میں مجموعی طور پر 24 آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے، سپر ایٹ اور ناک آؤٹ مرحلے کے امپائرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos