فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا ،افغانستان نے آئرلینڈ کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 234 رنز بنائے، بین مائز نے 53 اور کیلب فیلکونر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

سینتھ ریڈی اور میسن کلارک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 39ویں اوور میں 169رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سینتھ ریڈی نے 47 رنز اسکور کئے جبکہ مینی لمسڈین نے صرف 17رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک اور میچ میں افغانستا ن نے آئرلینڈ کو 191 رنز سے شکست دے دی، میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 315 رنز بنائے، فیصل شنو زادہ نے 163 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ89 رنز کپتان محبوب خان نے اسکور کئے۔

3 کھلاڑیوں کو اولیور ریلی نے آؤٹ کیا اور جوابی اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم 41 ویں اوور میں 124رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عبدالعزیز اور عقیل خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔