افریقی ملک کانگو میں کان میں گرنے سے 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔روبایاکا علاقہ دنیا کے کولٹن کا تقریباً 15 فیصد پیدا کرتا ہے، ، یہ گرمی سے بچنے والی دھات ہے جس کی موبائل فون، کمپیوٹر، ایرو اسپیس پرزے اور گیس ٹربائن سازی کے لیے بہت زیادہ مانگ ہے۔ یہ سائٹ، جہاں مقامی لوگ روزانہ چند ڈالر کے لیے ہاتھوں سے کھدائی کرتے ہیں، 2024 سے باغی گروپ کے کنٹرول میں ہے۔
کان گرنے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا اور جمعہ کی شام تک درست تعداد واضح نہیں ہو سکی۔علاقائی گورنرکے مطابق200 سے زیادہ لوگ اس لینڈ سلائیڈ کا شکار ہوئے، جن میں کان کن، بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔ کچھ لوگوں کو بچا لیا گیا اور ان کو شدید چوٹیں آئی ہیں، تقریباً 20 زخمیوں کا طبی مراکز میں علاج کیا جا رہا ہے۔
کانگومیں برسات کا موسم ہونے کے باعث آج کل زمین خاصی نرم ہوچکی ہے۔یہی امر حادثے کا سبب ثابت ہوا۔
گورنر کے ایک مشیر نے بتایا کہ تصدیق شدہ مرنے والوں کی تعداد کم از کم 227 ہے۔ انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos