کوئٹہ: سریاب روڈ پر موبائل پولیس پر حملہ،2 اہلکار شہید،3 زخمی

 

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، لیکن فائر سروس کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔