امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کی پاسداران انقلاب کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی فوجی مشقوں کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا غیر محفوظ قدم سے گریز کریں۔ سینٹکام نے واضح کیا کہ کسی بھی خطرناک یا بے ضابطہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سینٹکام کے مطابق پاسداران انقلاب کو اپنے بحری مشقوں کو محفوظ، پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کی آزادی کے تحفظ کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔ اگر ایرانی فوج نے امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب کوئی آپریشن کیا یا غیر محفوظ مشقیں کیں تو اس کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے، جو ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے اور روزانہ یہاں سے تقریباً 100 سے زائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں۔ سینٹکام نے کہا ہے کہ غیر محفوظ یا اشتعال انگیز اقدامات کشیدگی میں اضافہ اور تصادم کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos