بھارت:کیرالہ میں خاتون کی مصروف سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

 

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں ایک بوڑھی خاتون کی مصروف سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر بھارتی پولیس حرکت میں آگئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے سڑک کے درمیان اچانک نماز پڑھنا شروع کر دی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی رفتار کم ہوگئی۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کو ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق خاتون تقریباً 60 سال کی ہیں اور زمین کے تنازعے کے باعث طویل عرصے سے مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگا رہی تھیں۔

شدید جذباتی اور تھکی ہوئی حالت میں انہوں نے احتجاج کے طور پر یہ اقدام اٹھایا۔ خاتون کی ذہنی حالت کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا

، اور پولیس نے خاتون کے بھائی کو تھانے بلوایا اور وارننگ دینے کے بعد انہیں روانہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔