سپین کی پولیس نے بارسلونا کے قریب 38 سالہ چینی شہری کو حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے حماس گروپ کو تقریباً 600,000 یورو منتقل کیے۔
تحقیقات میں 31 مختلف کرپٹو ٹرانزیکشنز کی نشاندہی ہوئی، جو مشتبہ والٹس سے حماس سے وابستہ ایڈریس پر بھیجی گئی تھیں۔ گرفتار شدہ چینی شہری بارسلونا کے قریب ایک حجام کی دکان کا مالک ہے۔
پولیس نے ملزم کی دکان اور رہائش گاہ سے کرپٹو اثاثے، نقد رقم، زیورات، تقریباً 9,000 سِگارز، کمپیوٹرز اور موبائل فونز برآمد کر لیے۔ تفتیش کے دوران ملزم کے کچھ بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بھی فریز کر دیے گئے ہیں، جبکہ کیس قومی عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos