سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائل فوٹو
سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں مجاہدین کا بھارتی فوج پر حملہ

 

کشمیری حریت پسندوںنے کشتواڑمیں بھارتی سیکورٹی فورسز کی چوکیوں اور قافلوں پر بڑے پیمانے پر حملوں اور گھات لگانے کی کارروائیاں کی ہیں۔سوشل میڈیا پر اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ 10بھارتی فوجی مارے گئے ہیںور اعلی ٰ افسران سمیت متعددشدید زخمی ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر سے میڈیارپورٹس میں حکام کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ سیکورٹی فورسز پر ہفتہ کی صبح مقبوضہ کشمیر ، کشتواڑ کے ڈولگام علاقے میں مجاہدین کاحملہ ہوا ۔فوج نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کو زمین پر آپریشن کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لیے مربوط کیا گیاہے۔ بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے کہاہے کہ جاری آپریشن کے دوران، 31 جنوری کی صبح ڈولگام کے عام علاقے میں وائٹ نائٹ کور، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے دستوں کی کشمیری عسکریت پسندوں کے ساتھ ہ مڈبھیڑہوئی ہے۔ٹکرائو کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

 

پچھلے پندرہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کا بھارتی فوج پر یہ چوتھاحملہ ہے۔شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے فوجی کیمپ کا جائزہ لینے کے لیے کشتواڑ کا دورہ کیا کیونکہ ضلع میں متحرک تین مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ جاری آپریشن کے دوران سنگھ پورہ، چنگام اور چترو کے 6 کلومیٹر کے دائرے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔