اسرائیل کی ترقی کا راز کھلنے لگا، غربت نے پنجے گاڑ لیے

 

اسرائیل میں غربت نے پنجے گاڑلیے ہیں۔ نیشنل انشورنس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 لاکھ افراد،بشمول8 لاکھ 80 ہزاربچے اور ڈیڑھ لاکھ بزرگ شہری ، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،جو آبادی کا 21 فیصدہے، یہ اعداد و شمار اعشاریہ 3فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ غربت میں رہنے والے بچوں کی شرح 28 فیصد ہے، جوپہلے ریکارڈ کی گئی27 اعشاریہ 9 فیصد سے بدتر ہوچکی ہے۔

 

چار میں سے ایک اسرائیلی بچہ غربت کی زندگی گزارنے کے ساتھ، کوسٹا ریکا کے بعد، ترقی یافتہ اور بلندآمدنی کے حامل او ای سی ڈی ملکوں میں بچوں کے حوالے سے دوسری بڑی شرح اسرائیل میں ہے۔بچوں کے لیے غذائی عدم تحفظ کی شرح 32فی صدہے۔مجموعی طور پر، 28اعشاریہ 1 فی صد آبادی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے، 9.9 فی صد شدیدطورپرمتاثر ہیں۔

 

ایک واحد شخص جو ٹیکس اداکرنے سے پہلے ماہانہ3ہزار547 شیکل سے کم کماتا ہے اسے غربت کی لکیر سے نیچے سمجھا جاتا ہے۔ ایک جوڑے کے لیے اس کی حد 7,ہزار95ہے، اور تین بچوں والے خاندان کے لیے، یہ13 ہزار300 سے بڑھ جاتی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھر میں کم از کم ایک روٹی کمانے والا ہونا ہی ایک خاندان کو غربت سے نکالنے کے لیے کافی نہیں،کمانے والے خاندانوں میں غربت ایک عام رجحان بن گیا ہے۔

 

27اعشاریہ 8 فیصد اسرائیلی گھرانے اپنی ماہانہ آمدنی سےکفالت نہیں کر سکتے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ5 فیصد عوام کم از کم ہر دو دن میں تازہ کھانے اور 9 فیصد لوگ مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم رہتے ہیں۔

 

سب سے غریب میونسپلٹی الٹرا آرتھوڈوکس ویسٹ بینک کی آبادی مودی ان ایلیت ہے، جس کے 48 فی صد سے زیادہ ہائشی غربت میں رہتے ہیں، اس کے بعد یروشلم (39 فی صد)، بیت شیمش (36 فی صدسے زائد)، بنی براک (31فی صدسے زائد)، لوڈ (22 فی صد)، اور نیتنیا (21 فی صد سے زائد) کا نمبر آتا ہے۔ بڑی تعداد میں ہریدی مرد کام کی بجائے تعلیم حاصل کرتے ہیں، اور الٹرا آرتھوڈوکس تعلیمی ادارے بنیادی نصاب کے مضامین جیسے ریاضی، انگریزی اور سائنس نہیں پڑھاتے ، جس کی وجہ سے اکثر پڑھے لکھے افراد کی اعلیٰ تنخواہ والی ملازمتیں حاصل کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیل او ای سی ڈی کے گنی انڈیکس میں تین درجے نیچے گرکر ساتویں نمبر پر آ گیا ہے، جو کہ عدم مساوات کی پیمائش کرتا ہے۔

 

رپورٹ بتاتی ہے کہ غزہ کی جنگ اسرائیل میں غربت کی بڑھتی ہوئی سطح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ مختلف وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے، بشمول ریزرو ڈیوٹی کی طویل مدت
جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ایک کمانے والے کی طویل عرصے تک کام سے غیر حاضری، یا غزہ اور لبنان کی سرحدوں کے قریب خاندانوں کے لیے اندرونی نقل مکانی شامل ہے۔

 

رپورٹ جاری کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ، اسرائیل میں غربت کئی سال سے چلی آرہی ہے لیکن حالیہ برسوں میں جنگ کی لاگت نے صورت حال کو مزید خراب کیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عوامی آمدنی میں کمی خاص طور پر جنگ کے اثرات اوراس کی بھاری قیمت کا شاخسانہ ہے۔معاشی بوجھ غیر مساوی ہے، تعلیم، روزگار، اور اجرتوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔