سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔ یہ ایجنسیاں عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ باقاعدہ جائزے کے بعد کیا گیا، جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔ وزارت کے ترجمان غسان النعیمی نے کہا کہ متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں۔
معطلی فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر لاگو ہوگی۔ جو ایجنسیاں مقررہ مدت میں وزارت کے معیار پر پورا اتریں گی، ان کے معاہدے دوبارہ بحال کر دیے جائیں گے۔ مزید کہا گیا کہ جن زائرین کے ویزے جاری ہو چکے ہیں یا جن کی بکنگ پہلے سے موجود ہے، وہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے اور ان کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos