لندن: ایپسٹین کیس میں مبینہ تعلقات کے بعد برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ لارڈ مینڈلسن کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے مزید شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تازہ ریلیز فائلز میں ظاہر ہوا ہے کہ ایپسٹین نے 2003 اور 2004 کے دوران لارڈ مینڈلسن کے لیے 55 ہزار پاؤنڈ بھیجے۔ مزید رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایپسٹین نے تین بار 25 ہزار ڈالر کی ادائیگیاں بھیجی ہیں۔
لارڈ مینڈلسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے پاس رقوم وصول کرنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی وہ یاد رکھتے ہیں، اور یہ بھی واضح کیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ یہ دستاویزات مستند ہیں یا نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos