قصور:شادی ہال کے کھلے مین ہول میں گرکر 3سالہ بچہ جاں بحق

 

قصور کے علاقے مصطفی آباد میں میرج ہال کے مین ہول میں گرکر3سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 3 سالہ علی رضا اپنی فیملی کے ہمراہ ولیمہ کی تقریب میں شرکت کیلیے میرج ہال آیا تھا جہاں وہ کھیلتا ہوا مین ہول میں گرگیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ بچے کو تشویشناک حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مصطفی آباد کی مدعیت میں میرج ہال کے مالک، منیجر اور ٹھیکدار سمیت دیگر عملے کے خلاف دفعہ 322کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مقدمہ نجی میرج ہال کے ذمہ داران کے خلاف درج کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ نے مارکی کو سیل کر دیا گیا۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

قصور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داران کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔ترجمان قصور پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کا نام علی حر معلوم ہواہے، وہ علی رضا بھٹی ایڈووکیٹ کا بیٹاتھا۔فیملی ایک دعوت ولیمہ میں شریک تھی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔