75 ممالک کے ویزے معطل،ٹرمپ فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج

ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ پالیسی امریکا کے امیگریشن قانون کی دیرینہ بنیاد کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

مقدمے میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی کو فوری طور پر روکا جائے اور اسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔

امریکن انتظامیہ کی جانب سے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ 21 جنوری سے معطل ہے۔ اس فیصلے سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، البانیہ، الجزائر، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلادیش، بیلاروس، بھوٹان، بوسنیا اور دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔