متحدہ عرب امارات میں شہری قرض اتارنے اور جائیداد خریدنے کے لیے اپنے زیورات بیچنے لگے ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں دبئی گولڈ سوک میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں اور سرمایہ کاروں نے اپنے زیورات اور قیمتی دھاتیں فروخت کر دی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos