ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ایک ہی روز میں 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 12 ہزار 689 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 148 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 64 ڈالرز پر جا پہنچا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا سونے کی جانب بڑھتا ہوا رجحان قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos