ٹرمپ نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی

ٹرمپ کی نسل پرستی اوباما اور مشیل کو ویڈیو میں بندر بنا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سابق صدر براک اوباما اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کو جنگل میں بندروں کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔اس پوسٹ نےسوشل میڈیا پر شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔

بہت سے لوگوں نے اسے نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو "سب سے زیادہ کھلے عام نسل پرست صدر” کا خطاب دیا ہے۔

ویڈیو میں اوباما جوڑے کے چہرے ایڈٹ کرکے بندروں کے جسموں پر لگائے گئے ہیں، جو ایک کلاسک نسل پرستانہ ٹراپ کو ظاہر کرتی ہے۔
ایک امریکی سوشل میڈیا صار برائن کراسنسٹائن نے ایکس پر اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہمارے نسل پرست صدر نے ابھی ابھی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جو براک اور مشیل اوباما کو بندروں کی شکل میں دکھاتی ہے۔ مگر مجھے یقین ہے کہ میگا یہ کہیں گے کہ اصلی نسل پرست تو سیاہ فام لوگ ہیں۔” اس پوسٹ نے ہزاروں لائکس اور ری پوسٹس حاصل کیے۔ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک مذاق یا سیٹائر ہے، جیسا کہ ماضی میں اس طرح کی پوسٹس کو ڈیفنڈ کیا جاتا رہا ہے۔ مثال کے طور پر، کینٹکی میں ایک جی او پی عہدیدار نے اسی طرح کی ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ ٹرمپ کی کامیابیوں کو لائن کنگ کی طرح جشن منانے کے لیے ہے۔


تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ نفرت کو فروغ دینے کا طریقہ ہے اور ٹرمپ کی پرانی عادتوں کا تسلسل ہے۔یہ واقعہ بلیک ہسٹری مہینے کے دوران پیش آیا ہے، جو اس کی شدت کو مزید بڑھا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر #TrumpIsRacist ٹرینڈ کر رہا ہے، اور کئی نیوز آؤٹ لیٹس نے اسے "نئی پست ترین سطح” قرار دیا ہے۔

اب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔