واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع تیار کرنے، محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے فراہم کیے جانے والے یہ قرض امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ بینک کے ذریعے دیا جائے گا اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت آتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos