اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد میں جمعے کے روز امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے پر افسوس اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ملالہ نے اسے "خوفناک اور بزدلانہ جرم” قرار دیا اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ حملہ ہماری مشترکہ انسانیت، ایمان اور اقدار پر حملہ ہے اور بے گناہ نمازیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں اس دھماکے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
تحقیقات کے مطابق جائے وقوع سے حملہ آور کا شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کی بنیاد پر اس کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے 2 بھائیوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos