بیروت: لبنان نے اسرائیل کے مبینہ طور پر سرحدی علاقوں میں کیمیائی مواد کے چھڑکنے کے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں زہریلے کیمیائی مواد، بشمول گلائیفوسیٹ، اسپرے کیے ہیں جو ماحول، زراعت اور عوامی صحت کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ صدر عون نے اس عمل کو "ماحولیاتی اور صحت کے جرائم” اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔
لبنانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔ حکومت دستاویزی شکایات اور قانونی کارروائی کے ذریعے اسرائیل کے خلاف اقدامات کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos