امریکہ نے پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ خودکش دھماکے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا دوبارہ جائزہ لیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ شہری مقامی میڈیا اور حکومتی ذرائع سے تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ایڈوائزری پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos