کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 8ویں گروپ میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی جانب سے دیا جانے والا 104 رنز کا ہدف زمبابوے نے باآسانی 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر برائن برینٹ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن ٹیلر 31 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے، کپتان سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے سفیان محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں عمان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوئی، ونایک شکلا 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سفیان محمود نے 25 رنز بنائے، ندیم خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی اور بریڈ ایونز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ میں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے، سفیان شریف کی جگہ بریڈ ویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، جارج منسی نے 84، برینڈن میک مولن نے 41 اور مائیکل جونز نے 37 رنز سکور کئے۔
اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرینٹ سٹیورٹ، تھامس ڈریکا اور جے جے سموتھس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بنا کر نمایاں رہے، الینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4 اور مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos