نیدرلینڈزکا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 دہلی: ٹی 20 ورلڈکپ کے 10 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ کپتان کا کہنا ہے کہ صبح کی پچ پر اوس کی وجہ سے گیند تھوڑی باؤنس ہو سکتی ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جبکہ نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے اور کوشش کریں گے کہ اچھا مجموعہ بنائیں۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا ہوا تھا، جبکہ نمیبیا کی ٹیم آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔