برطانیہ:وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا

لندن: برطانیہ سنگین سیاسی بحران کا شکار ہو گیا ہے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا میں سابق برطانوی سفیر کے مبینہ تعلقات کے انکشافات نے اسٹارمر کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ کیئر اسٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مزید برآں، برطانوی وزیراعظم کے چیف آف سٹاف مورگن مک سوینی بھی اپنے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں، جس سے سیاسی بحران میں شدت آ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔