لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلیئرز آکشن آج ہوں گے، فرنچائزز کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنا اسکواڈ مکمل کریں گی۔
ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بناسکیں گی۔
16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی ہونا لازم ہے جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیرملکی پلیئرز ہوسکتے ہیں۔ اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 پلیئرز کی شمولیت لازمی ہے۔
لاہور میں ہونے والا پلیئرز آکشن صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسڑڈ ہیں۔
ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کیلئے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہوگا جہاں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بجٹ میں شامل ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos