نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر مائیکل بریسویل انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بریسویل بائیں پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ ماضی میں بھی اسی نوعیت کی انجری کا شکار رہ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مائیکل بریسویل گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بھی مکمل فٹ نہیں تھے، تاہم بعد ازاں صحت یاب ہو کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے۔ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل وارم اپ سیشن کے دوران ان کی پنڈلی میں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے اعلان سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ بریسویل کی عدم دستیابی ٹیم کے توازن پر اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔