پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلیئرز آکشن کا آغاز آج ہوگا، جس میں تمام ٹیمیں اپنی اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی بولیاں لگائیں گی۔ پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں کل 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں اور ہر ٹیم کو اپنے اسکواڈ کی تشکیل کے لیے 50.5 کروڑ روپے کا بجٹ دستیاب ہوگا۔
ری ٹین اور ڈائریکٹ سائنگ کے معاوضے بھی اس بجٹ میں شامل ہوں گے۔ پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز مارچ میں متوقع ہے، جس میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ اس پلیئرز آکشن کے ذریعے ٹیمیں اپنے اسکواڈ کی مضبوطی اور حکمت عملی طے کریں گی تاکہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos